Thursday, May 9, 2024

اتحادیوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا

اتحادیوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا
March 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اتحادیوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دے دیا۔

ملاقات کے دوران اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اتحادی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے 12 مارچ صادق سنجرانی کی جیت اور یوسف رضا گیلانی کی ہار کا دن ہو گا۔ یوسف رضا گیلانی پرسوں ہاریں گے، صادق سنجرانی جیتیں گے۔ کیس چلتے رہیں گے، کیسوں کے فیصلے تو بعد میں ہوتے ہیں۔ پرسوں انشاءاللہ تعالیٰ سب ٹھیک ہو گا۔ جتنا دباؤ پڑنا تھا پڑ گیا،اب اپوزیشن پر دباؤ پڑنا ہے۔