Sunday, May 12, 2024

اتحادیوں میں اختلاف کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی، پرویزالٰہی

اتحادیوں میں اختلاف کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی، پرویزالٰہی
November 17, 2019
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ اتحادیوں میں اختلاف پیدا کرنے کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی، حکومتی اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ا تحادیوں میں کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کر سکتا، سیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیشہ درست بات کی ہے۔ نوازشریف کے معاملے پر بھی جو کہا عمران خان کے فائدے کیلئے کہا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی بولے کہ دھرنوں کے دوران بھی ٹکرائو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے، ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کیلئے دھرنے کے دوران مولانا فضل الرحمٰن سے رابطے کیے تھے اور ہمارے رابطے درست ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں امن و امان رکھنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔