Wednesday, May 8, 2024

اتحادی ہم خیال،تحفظات جلد دور کرینگے،شفقت محمود

اتحادی ہم خیال،تحفظات جلد دور کرینگے،شفقت محمود
February 8, 2020
لاہور ( 92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہنا ہے  ہم خیال ہیں ان کے تحفظات دور کر دیں گے،ن لیگ کے کچھ غیر ضروری منصوبوں کو بندکر دیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے سیالکوٹ لاہور موٹروےایسٹرن بائی پاس کاافتتاح کردیا ،  مسافر اب شاہدرہ کی بجائے اس بائی پاس کے ذریعے لاہور میں داخل ہو سکیں گے ، میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے حکومت کے پانچ سال پورے  کرنے  کا دعویٰ کردیا،بولے اتحادی ہم خیال ہیں ، تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی حکومت نےاتحادی حکومت بنائی ،مختلف جماعتوں کی سوچ ہوتی ہے ، ہماری اور اتحادیوں کی سوچ ایک جیسی ہےایک سوچ پر اکٹھے ہوئے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر اکٹھے نہیں ہوئے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے نوازشریف کے علاج کےلئے مریم نواز کی لندن روانگی کو عجیب منطق قرار دیدیا اور کچھ کہتے کہتے رہ گئے۔ کہا کہ  نوازشریف کا علاج ضروری ہے لیکن مریم کے نہ ہونے سے علاج کا شروع نہ ہوتا منطق عجیب ہےنوازشریف بیمار ہیں لیکن یہ معاملہ عدالت میں ہیں اس لئے اس پر بات نہیں کر سکتے۔ شفقت محمود کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنےمنشور کے تحت کام کررہی ہےن لیگ حکومت کے کچھ منصوبے غیر ضروری تھے جو بند کر دیے گئے۔