Friday, April 26, 2024

اتحاد میں تمام لیگی دھڑے شامل، اب گرینڈ الائنس بنے گا، پرویزمشرف بھی اتحاد کا حصہ ہیں: چودھری پرویز الٰہی

اتحاد میں تمام لیگی دھڑے شامل، اب گرینڈ الائنس بنے گا، پرویزمشرف بھی اتحاد کا حصہ ہیں: چودھری پرویز الٰہی
June 2, 2015
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگیوں کے اتحاد میں تمام لیگی دھڑے شامل ہیں، سابق صدر پرویز مشرف بھی اتحاد کا حصہ ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف اتحاد کا حصہ ہیں۔ اب گرینڈ الائنس بنے گا، پہلے سے بڑھ کر سیاسی طاقت حاصل کریں گے۔ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن میں سوائے ن لیگ کے تمام جماعتیں گئی ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن سے امیدیں وابستہ ہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ دھاندلی کرنے والوں کو پریشانی ہونی چاہیے، بہت کچھ بے نقاب ہونے والا ہے۔