Tuesday, May 7, 2024

ابھیشیک بچن ایشوریہ کے پسندیدہ اداکار نکلے

ابھیشیک بچن ایشوریہ کے پسندیدہ اداکار نکلے
December 30, 2018
ممبئی (92 نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے کہا ہے کہ ابھیشیک بچن میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی میرے سٹائل کو اپنائے۔ ان سے پوچھا گیا کہ فلم انڈسٹری میں آپ کے پسندیدہ اداکار کون ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ابھیشیک بچن میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔