Sunday, September 8, 2024

ابھی تک پاکستان میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع نہیں ملا : محمد عرفان

ابھی تک پاکستان میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع نہیں ملا : محمد عرفان
August 9, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فاسٹ باؤلر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ اُنہیں اب تک پاکستان میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا وہ مکمل فٹ ہیں ٹیم میں کھلانا یا کھلانا سلیکٹرز کا کام ہے۔ تفصیلات کےمطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والے کلب کرکٹ میچ میں قومی کرکٹر محمد عرفان نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر عرفان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ سری لنکا میں ہونے والی پاک سری لنکا کرکٹ سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی تینوں فارمیٹس میں بہترین رہی جبکہ کہ فیلڈنگ کے شعبہ میں پاکستانی کھلاڑیوں  نےشاندار پرفارمنس دی ۔ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ہوم گراونڈ میں ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔ محمد عرفان کاکہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں ، اور آئندہ ہونے والی سیریز میں ان کی شمولیت کا انحصار سلیکٹرز پر ہو گا۔ محمد عرفان نے نئے اور پرانے کھلاڑیوں کے موجودہ ٹیم کمبی نیشن کو خوب سراہتے ہوئےکہا کہ آئندہ بھی وہ شائقین کے لیے بہترین کھیل پیش کریں گئے۔