Friday, April 26, 2024

یہ جیت آپ کے لیے ہے پاکستان، بابر اعظم کا پیغام

یہ جیت آپ کے لیے ہے پاکستان، بابر اعظم کا پیغام
October 25, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیغام دیتے ہوئے کہا یہ جیت آپ کے لیے ہے پاکستان۔ 

کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کےساتھ خوب جشن منایا،، پھر بولے یہ انفرادی کارکردگی نہیں، بطور ٹیم جیتے، تاریخ بن گئی، اب نظر اگلے میچ پر ہے، ہمارا ہدف ورلڈکپ جیتنا ہے، ٹیم ورک کسی بھی وقت نہیں چھوڑنا۔

ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا ٹیم نے بطور یونٹ کامیابی حاصل کی۔ اوپنر فخر زمان بولے بہت مزہ آیا، ٹیم نے کمال کر دکھا۔ محمد حفیظ نے کہا ٹیم کا حصہ ہونے پر فخرہے۔

کپتان بابراعظم کے والد نے بھی پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں دیکھا، بھارت کیخلاف کامیابی پر بابراعظم کے والد کے فرط جذبات سے آنسو نکل آئے۔

بھارت کو شکست کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے لی گئی سیلفی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی کور فوٹو بنا لی۔