Thursday, April 25, 2024

ابوظہبی کی ڈیڈ پچ پر پاکستانی باﺅلرز سے 30برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظہبی کی ڈیڈ پچ پر پاکستانی باﺅلرز سے 30برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
October 17, 2015
ابوظہبی (92نیوز) گرین شرٹس نے تیس سال بعد باو¿لنگ کاایک منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ شعیب ملک کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے اننگز پانچ سو تئیس رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کی تو جواب میں مہمان ٹیم نے بھی شاہینوں کی خوب درگت بنائی۔ کپتان الیسٹر کک کے دو سو تریسٹھ رنز کی مدد سے انگلینڈ نے پانچ سو اٹھانے رنز نو کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کے بغیر پاکستانی باولنگ اٹیک موثر ثابت نہیں ہوا۔ گرین شرٹس نے تیس سال بعد کسی بھی مخالف ٹیم کے خلاف دو سو سے زائد اوورز کرائے ہیں۔ اس سے پہلے انیس سو پچاسی پاکستان میں پاکستان نے فیصل آباد میں سری لنکا کے خلاف دو سو اعشاریہ تین اوورز کرائے تھے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اچھے سپنر ہیں لیکن ابو ظہبی میں ایسی ڈیڈ پچ بنائی گئی جس پر باو¿لرز وکٹیں لینے میں ناکام نظر آئے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔