Sunday, May 19, 2024

ابوظہبی ٹینس چیمپئن شپ،نواک جوکو وچ فائنل میں پہنچ گئے

ابوظہبی ٹینس چیمپئن  شپ،نواک جوکو وچ فائنل میں پہنچ گئے
December 29, 2018
ابوظہبی ( 92 نیوز) ابو ظہبی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں  سربیا کے نواک جوکووچ اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جنوبی افریقن  ٹینس اسٹار نے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کو شکست دی۔ ابو ظہبی ٹینس چیمپئن  شپ کے فیصلہ کن معرکے کے لیے ٹیموں کا انتخاب مکمل ہو گئی ، عالمی نمبر ایک  سربیبن ٹینس اسٹار جوکووچ اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن  مد مقابل ہوئے، دونوں پلیئرزکے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، اسپنش ٹینس اسٹار نے چھ،چار سے کامیابی  سمیٹ کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں کیون اینڈرسن نے شاندار کم بیک کیا اور چھ تین سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا ۔ آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی  دلچسپ مقابلہ ہوا اور  کیون اینڈر سن نے رافیل نڈال کو چھ،چار سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں نواک جوکووچ نے روس کے کیرن کیچنوف کو سٹریٹ سیٹس سے مات دے کر فائئنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔