Tuesday, April 30, 2024

ابوظہبی ٹیسٹ کا چوتھا روز ،انگلینڈ کی 46رنز کی برتری پر ختم

ابوظہبی ٹیسٹ کا چوتھا روز ،انگلینڈ کی 46رنز کی برتری پر ختم
October 16, 2015
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)ابوظہبی کی وکٹ پر رنز کے انبار لگ گئے،پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے  چوتھے روز کا اختتام انگلینڈ نے  چھیالیس  رنز  کی برتری کے ساتھ کیا، الیسٹر کوک نےدو سو تریسٹھ رنزکی دلکش اننگز تراشی۔ تفصیلات کےمطابق مہمان ٹیم کے کپتان الیسٹر کوک نے بنائی رنز کی بریانی، اوپننگ بلے بازنےپانچ سو اٹھائیس گیندوں پردو سو تریسٹھ  رنز بنا ڈالے۔ الیسٹر کوک نے پانچ سو انچاس کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک کی گیند پر شان مسعود کو کیچ تھما یا۔ انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو انہتر رنز بنا کر پاکستان پر پہلی اننگز میں چھیالیس رنز  کی برتری حاصل کی۔ پاکستان کے پہلی اننگز میں پانچ سو تئیس رنز کے جواب میں انگلش بیٹسمینوں نے چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو انگلینڈ نے تین وکٹوں پر دو سو نوے رنز بنا رکھے تھے جو روٹ پچاسی، بئیرسٹو آٹھ ،بن اسٹوکس ستاون اور  جوس بٹلر  تئیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شعیب ملک نے دو، دو جبکہ ذوالفقار بابر، عمران خان اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔