Wednesday, April 24, 2024

ابوظہبی ٹیسٹ کا پانچواں روز،انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 99رنز کا ہدف مل گیا  

ابوظہبی ٹیسٹ کا پانچواں روز،انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 99رنز کا ہدف مل گیا  
October 17, 2015
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)ابوظہبی  ٹیسٹ  میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے ننانوے رنز کا ہدف دے دیا، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو تہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کا کھیل جاری ہے، انگلش سپنر عادل رشید کی پانچ وکٹوں نے پاکستان کو مہمان حریف کے خلاف بڑا مجموعہ ترتیب دینے سے روکے رکھا۔ پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز میں شان مسعود ایک اور محمد حفیظ چونتیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پہلی اننگز میں کیرئیر کے بہترین دو سو پینتالیس رنز بنانے والے شعیب ملک دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہو گئے، یونس خان نے پینتالیس اور کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ اکیاون رنز بنائے، اسد شفیق چھے جبکہ وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، سرفراز احمد ستائیس اور عمران خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اننگز کے اختتام پر راحت علی بغیر کسی رن کے ناٹ آؤٹ تھے اس سے پہلے انگلینڈ نے پاکستان کے پانچ سو تئیس رنز  کے جواب میں نو وکٹوں پر پانچ سو اٹھانوے رنز بنائے  اور اننگز ڈکلیئر کی تھی۔