Thursday, March 28, 2024

ابوظہبی ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سے شکست‘ سیریز پاکستان کے نام

ابوظہبی ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سے شکست‘ سیریز پاکستان کے نام
October 25, 2016
ابوظہبی (ویب ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 133 رنز سے شکست دیکر میچ اور سیریز دونوں جیت لیں۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 452 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 224 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 227 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 456 رنز کا ہدف دیا جسے حاصل کرنے میں کالی آندھی کوناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور پوری ٹیم 322 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں بریتھ ویٹ 67 اور بلیک ووڈ 95 کے علاوہ کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا ۔ یوں پاکستان نے یہ میچ 133 رنز سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب باﺅلر رہے۔ انہوں نے 39 اوورز میں 124 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ذوالفقار بابر 2 جبکہ راحت علی اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا۔