Tuesday, April 30, 2024

ابوظہبی ٹیسٹ میں باؤلرز کا کڑا امتحان،پاکستان کے 523 رنز کے بعد انگلینڈ کی بھی شاندار بیٹنگ، برتری سمٹنے لگی

ابوظہبی ٹیسٹ میں باؤلرز کا کڑا امتحان،پاکستان کے 523 رنز کے بعد انگلینڈ کی بھی شاندار بیٹنگ، برتری سمٹنے لگی
October 16, 2015
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)ابوظہبی کی بیٹنگ وکٹ پر باؤلرز کا کڑا امتحان جاری ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی باؤلرز وکٹیں حاصل کرنے کے لئے بے تاب دکھائی دیتے ہیں لیکن وکٹ ان کی مدد نہیں کر رہی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے پہلی اننگز میں پانچ سو تیئس رنز کے جواب میں انگلش بیٹسمینوں کی طرف سے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ نے تین وکٹوں پر دو سو نوے رنز بنا رکھے تھے، کپتان الیسٹیر کک اور جو روٹ نے شاندار بیٹنگ کی، الیسٹیر کک نے ڈبل سنچری مکمل کی جب کہ جو روٹ پچاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،  ان کی وکٹ راحت علی کے حصے میں آئی ،اس سےقبل پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو تئیس رنز بنا کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، پاکستان کی طرف سے اسد شفیق نے سنچری جب کہ شعیب ملک نے ڈبل سنچری  بنائی تھی۔