ابوظہبی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل روس کے آندرے روبلف نے اپنے نام کر لیا

ابوظہبی (92 نیوز) ابوظہبی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل روس کے آندرے روبلف نے اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں روبلف نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو چھ چار اور سات چھ سے شکست دی۔ کینیڈا کے ڈینس شپالوف نے اسپین کے رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ادھر الجزائر نے فیفا عرب کا ٹائٹل جیت لیا ۔ فائنل میں الجزائر نے تیونس کی ٹیم کو دوصفر سے شکست دی۔ کامیابی کے بعد الجزائر کے شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور جیت کا خوب جشن منایا جبکہ تیونس کے شائقین افسردہ ہو گئے ۔ عرب کپ کے میزبان قطر نے مصر کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دوسری طرف امریکا کے ٹاپ گالفر ٹائیگر ووڈ کی پی این جی چیمپئن شپ میں اپنے بیٹے چارلی کے ہمراہ گالف کے میدانوں میں واپسی ہو گئی ۔ باپ بیٹے نے ایونٹ میں مہارت کا خوب مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں دیگر گالفرز بھی اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ پئیرز بنا کر شریک ہیں۔