Saturday, May 18, 2024

ابوظہبی میں تعینات نجی ائیرلائن کابھارتی امیگریشن عملہ بھی پاکستان دشمنی پر اتر آیا

ابوظہبی میں تعینات نجی ائیرلائن کابھارتی امیگریشن عملہ بھی پاکستان دشمنی پر اتر آیا
March 26, 2019

ابوظہبی ( 92 نیوز) ابوظہبی میں تعینات نجی ایئرلائن کا بھارتی امیگریشن عملہ ‏بھی پاکستان دشمنی پراترآیا ۔ پاکستانی مسافروں کو امریکی ویزا ہونے کے باوجود ‏انٹری دینے سے انکارکردیا۔

ابوظہبی میں تعینات بھارتی امیگریشن عملے نےامریکا سفر کرنے والے ‏پاکستانیوں کو ٹارگٹ کرناشروع کردیا،امریکی ویزا ہونے کے باوجود ‏پاکستانیوں کو انٹری دینے سے انکار کر دیا گیا ۔

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو گھنٹوں لائنوں میں کھڑا کر کے ‏ان پر اعتراض لگا کر واپس بھیجا جانے لگا ہے۔