Sunday, September 8, 2024

ابوظہبی : سال رواں کی افتتاحی ایئر ریس فرانس کے نکولا ایوانوف نے جیت لی

ابوظہبی : سال رواں کی افتتاحی ایئر ریس فرانس کے نکولا ایوانوف نے جیت لی
March 13, 2016
ابوظہبی (ویب ڈیسک) ابو ظہبی میں ہونے والی ایئر ریس فرانس کے نکولا ایوانوف نے جیت لی ہے۔ وہ اپنی کامیابی پر انتہائی مسرور دکھائی دیے۔ تفصیلات کے مطابق سال کے پہلے ایئر ریس مقابلے ابو ظہبی میں منعقد ہوئے۔ فرانس کے نکولا ایوانوف نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں طے کر کے ریس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے اٹھاون اعشاریہ پانچ پانچ صفر سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔ ان کے قریب ترین حریف جرمنی کے میتھیاز ڈالڈرر تھے جنہوں نے صرف اعشارہ ایک ایک صفر سیکنڈ کے فرق کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایوانوف نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہاں آنے سے پہلے اس کامیابی کا سوچا بھی نہیں تھا۔