Friday, April 19, 2024

ابوظہبی : بزنس مین نے گاڑی کیلئے ایک نمبر کی پلیٹ 88 کروڑ روپے میں خرید لی

ابوظہبی : بزنس مین نے گاڑی کیلئے ایک نمبر کی پلیٹ 88 کروڑ روپے میں خرید لی
November 23, 2016

ابوظہبی (ویب ڈیسک) شوق کا کوئی مول نہیں۔ ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے بزنس مین نے گاڑی کے لیے ایک نمبر کی پلیٹ اٹھاسی کروڑ روپے میں خرید لی۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی ہوئی۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے بتیس سال کے بزنس مین عبداللہ المحری نے نمبر ایک کی پلیٹ اکتیس لاکھ درہم میں خرید لی جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت اٹھاسی کروڑ روپے بنتی ہے۔

عبداللہ المحری نے ایک نمبر والی پلیٹ خریدنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اکثر اس طرح کی بولیوں میں شرکت کرتے ہیں اور انوکھے نمبروں والی پلیٹیں مہنگے داموں خرید کر اپنی گاڑیوں کی زینت بناتے ہیں۔ اس موقع پر پچاس پرکشش نمبروں کی نیلامی کی گئی جن کی مجموعی قیمت ننانوے لاکھ درہم بنی۔