Thursday, April 25, 2024

ابو ظہبی کے ولی عہد کی  وزیر اعظم سے ملاقات ،علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو

ابو ظہبی کے ولی عہد کی  وزیر اعظم سے ملاقات ،علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو
January 2, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ابو ظہبی کے ولی عہد  شیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ،  وزیراعظم نے نور خان ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا۔ شیخ محمد بن زید النہیان اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ۔ دوطرفہ امور اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں  دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔