Friday, April 26, 2024

ابراہیم حیدری کی عائشہ بچوں کے علاج کیلئے مسیحا کی منتظر

ابراہیم حیدری کی عائشہ بچوں کے علاج کیلئے مسیحا کی منتظر
May 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کی عائشہ بی بی بچوں کے علاج کے لئے مسیحا کی منتظر ہے ۔ کراچی میں ابراہیم حیدری کی رہائشی عائشہ کی زندگی کا سہارا بننے والے چاروں بچے بینائی سے محروم ہیں، غربت کے مارے گھر کا چولہا بھی کئی روز سے ٹھنڈا پڑا ہے۔

منچن آباد کے تین معذور بہن بھائی مسیحا کے منتظر

کراچی  کی رہائشی عائشہ بی بی  جس کے چاروں بچے بینائی سے محروم ہیں، بابرکت مہینے میں ماں تو روزہ رکھ لیتی ہے مگر گھر کا چولہا نہ سحری میں جلتا ہے نہ ہی افطار میں۔ عائشہ بی بی کہتی ہے بچوں کی زندگی میں روشنی لانے کیلئے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، شوہر یومیہ دوسو روپے کما پاتا ہے۔ عائشہ کی بڑی بیٹی دس سالہ صائمہ دعا کرتی ہے کہ وہ اور اس کے بہن بھائی جلد ٹھیک ہوجائیں تاکہ وہ بھی کھیل سکیں۔ کرائے کے ایک کمرے میں آباد عائشہ اور اس کے بچوں کی ہمت صبر کے مہینے میں صبر کی اعلیٰ مثال ہے۔