Sunday, September 8, 2024

ابرارقتل کیس  : پولیس نے سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت پانچوں ملزموں کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

ابرارقتل کیس  : پولیس نے سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت پانچوں ملزموں کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
July 12, 2016
کراچی(92نیوز)ابرار قتل کی گتھی سلجھ گئی، پولیس نے  چار سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت پانچ ملزموں کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، پولیس کے مطابق ایک اہلکار نے کارپر فائرنگ کا اعتراف کرلیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  فیروز آباد میں کارسوار نوجوان پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار سعید احمد،راشد ،کلیم اللہ ، ندیم خان اور ملزم دلنواز کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کر دیا گیا  پولیس نے عدالت کو بتایا کہ'ملزم دلنواز نے مقتول ابرار سے موبائل فون چھین کا فرار ہو نے کی کوشش کی ، ابرار کو گاڑی پر لٹکتا دیکھ کر موقع پر موجود اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی ، ملزم دلنواز کے نا رکنے پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر ابرار قتل جبکہ دلنواز زخمی ہو گیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق چار سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 5 ملزموں کے خلاف انسدادہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے نامزد ملزم دل نواز کی اہلیہ نے دعوی کیا کہ  دلنواز کو مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولس کے حوالے کردیا  ۔