Friday, April 26, 2024

ابتک 39 ہزار سے زائد حجاج واپس پہنچ چکے، ترجمان مذہبی امور

ابتک 39 ہزار سے زائد حجاج واپس پہنچ چکے، ترجمان مذہبی امور
August 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، ترجمان مذہبی امور کے مطابق ابتک 39 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں ۔ ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ  ابتک 22 ہزار سرکاری جبکہ نجی حج سکیم کے 17 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، 16 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جو   8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ  مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کیلئے باقاعدہ فضائی آپریشن آج سے شروع ہو گیا ہے ،  سرکاری حج سکیم کے تحت 86 ہزار حجاج ابھی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  حجاج کرام کے پر تپاک استقبال کیلئے حاجی کیمپوں کا عملہ ایئر پورٹس پر موجود ہے ، ملک کے 10 ایئر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔