Thursday, April 18, 2024

اب ہوائی جہاز کسی بھی جگہ لینڈ کر سکیں گے

اب ہوائی جہاز کسی بھی جگہ لینڈ کر سکیں گے
January 13, 2017
لاہور(ویب ڈیسک)اب ہوائی جہاز کو لینڈ کرنے کے لیے رن وے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انجینئروں نے ایسے جہاز کا ماڈل تیار کر لیا ہے جو پرندوں کی طرح کسی بھی جگہ اتر سکے گا۔ تفصیلات کےمطابق انجینئرز نے ایسے جہاز کا اب ماڈل تیار کر لیا ہے جو پرندوں کی طرح اڑتا ہے اور اس کو کسی بھی جگہ پر اتارا جاسکتا ہے جبکہ جہاز کیلئے اب رن وے کی ضرورت بھی نہیں پڑگے گی ۔ انجیئرز نے حادثات سے بچنےکیلئے پرندوں کی طرز پر جہاز تیارکیا ہے جسےایمر جنسی کی صورت میں بغیر رن وے کے اتارلیا جائے گا ۔  جہاز میں لگے خودکار پَر اسے کسی بھی جگہ پر لینڈنگ کرنے میں مدد دیں گےاور اسی طرح حادثات میں ہونیوالے قیمتی جانوں کے ضیاع سے بھی بچاجائے گا ۔