Friday, May 3, 2024

اب ہم صرف وہ کرینگے جو ہمارے عوام اور ملک کے مفاد میں ہوگا ،وزیراعظم عمران خان

اب ہم صرف وہ کرینگے جو ہمارے عوام اور ملک کے مفاد میں ہوگا ،وزیراعظم عمران خان
December 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو  میں کہنا ہے کہ نیوٹرل رہیں گے،اب کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب وہی کریں گے جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں، ٹرمپ کوٹویٹ کرنے سے پہلےحقائق سے باخبر ہونا چاہیےتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،امریکا ہمیشہ کو پیچھے دھکیلا ہے، امریکا  کیساتھ چین طرز کے تعلقات چاہتے ہیں جس میں تجارتی اور معاشی تعلقات سرفہرست ہیں۔ انھوں نے مزید کہا نائن الیوں میں کو ئی پاکستانی شامل نہیں تھا لیکن پھر بھی ہم اس جنگ میں شامل ہوئے،اگر ہم 9/11میں نیوٹرل رہتے تو ہمیں یہ نقصان  نہ دیکھنا پڑتا۔ افغانستان معاملے پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں نے جب نے کہا کہ افغانستان میں طاقت کااستعمال مسئلے کا حل نہیں ہے تو مجھے  طالبان خان کہا گیا، مجھے خوشی ہے کہ اب اس بات کو مانا جارہا ہے کہ افغان معاملے کا حل جنگ نہیں ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمیں 150بلین ڈالر کا نقصان ہوا، اسی ہزار لوگ اس جنگ میں لقمہ اجل بنے۔