Tuesday, May 14, 2024

اب ہر پراپرٹی ڈیلر کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا پڑے گا ، ایف بی آر

اب ہر پراپرٹی ڈیلر کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا پڑے گا ، ایف بی آر
February 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اب ہر پراپرٹی ڈیلر کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا پڑے گا۔ ایف بی آر کی جانب سے 22 ہزار پراپرٹی ایجنٹس کو نوٹس موصول ہو گئے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اب ہر پراپرٹی ڈیلر کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا پڑے گا ۔ یہ رجسٹریشن ایف اے ٹی ایف کے بنیادی تقاضوں میں سے ایک ہے۔ اس وقت 22 ہزار پراپرٹی ایجنٹس کو نوٹس موصول ہو گئے ہیں۔ تمام پراپرٹی ایجنٹس کو تشکیل شدہ ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹرڈ ہونا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا مقصد مشکوک بینک ترسیلات کا سراغ لگانا ہے۔ رجسٹرڈ ایجنٹس کو کلائنٹ کا مکمل پروفائل ٹیکس حکام کو پیش کرنا ہو گا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان پروفائلز سے کیش اور ترسیلات کے ذرایعے رقم کی منتقلی کا سراغ لگایا جائے گا۔ رقوم کی منتقلی کی بنیاد پر منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کا پتا چلایا جائے گا۔