Sunday, May 12, 2024

اب کہیں کتےنے کاٹا تو وہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا، سکھر بینچ

اب کہیں کتےنے کاٹا تو وہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا، سکھر بینچ
February 24, 2021

سکھر (92 نیوز)سندھ میں کتے کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے سخت فیصلہ لے لیا۔کہا کہ اب کہیں کتےنے کاٹا تو وہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا۔

سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات پر ہائیکورٹ سکھر بینچ نے سخت اور اہم حکم سنا دیا ، جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیئے  کہ  اب جس علاقے میں کتے نے لوگوں کو کاٹا تو وہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا وہ سینیٹ الیکشن میں بھی ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔

ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل بولے کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں، جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیے ہمیں پتا ہے یہ افسران آنے والے فنڈز میں سے کس کو کمیشن دیتے ہیں بہتر ہے ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے۔
عدالت نے یہ بھی فیصلہ دیا کہ جس علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ رونما ہوا تو وہاں کے متعلقہ افسران کی تنخواہ بند کرکے انہیں سرپلس میں رکھاجائے گا۔
دوسری جانب سندھ میں آوارہ کتےقابو میں نہ آسکے، خیرپورکےرہائشی 34 سالہ رمیز کوکتوں نےکاٹ لیا، بروقت ویکسین بھی نہ لگ سکی،حالت بگڑنے پر جناح اسپتال منتقل کیاگیا، ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق یہ رواں برس ریبیز کایہ پہلا کیس ہے گزشتہ برس صوبے میں 23 ہزار افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹا تھا جبکہ ریبیز کا شکار ہوکر سولہ افراد انتقال کرگئے تھے۔