Monday, May 13, 2024

اب کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ، وزیر اعظم عمران خان

اب کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ، وزیر اعظم عمران خان
January 22, 2020
ڈیوس ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  فیصلہ کیا ہے اب کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اتھایا ، 70 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں ۔ وزیراعظم نے پاکستان سٹرٹیجی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغان جنگ کےباعث معاشرےمیں کلاشنکوف اورمنشیات کاکلچرآیا ،قیام امن کےبعدسب سےزیادہ فائدہ سیاحت کےشعبےمیں ہوا،ایران اور سعودی عرب میں تصادم روکنےکےلیے پاکستان نے کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، حکومت میں آنے کے بعد سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی ، ایران اور سعودی عرب میں تصادم روکنے کے لیے پاکستان نے کردار ادا کیا،ہم نے فیصلہ کیا ہے اب کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ نقصان اٹھایا ، پاکستان سیاحوں کی جنت ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستانی سر زمین کئی تہذیبوں کا مسکن ہے اور سیاحت کے لیے بہترین ملک ہے، پاکستان میں ایسے کئی سیاحتی مقامات ہیں جو اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں ،ہم غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت میں آنے کےبعد ہم نے سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی۔ ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا، پہلا سال کرنسی کو مستحکم کرنے  اور جاری حسابات کے خسارے کو کم کرنے میں صرف کیا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان سے سی ای او سسٹم ایپلیکیشن اینڈ پراڈکٹ نے بھی ملاقات کی تھی ،  کرسٹیان کلین نے ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف  کی ۔