Tuesday, May 14, 2024

اب پودے بھی سیلفیاں لیں گے

اب پودے بھی سیلفیاں لیں گے
October 18, 2019
لندن (92 نیوز) اب پودے بھی سیلفیاں لیں گے، لندن کا ’’پِیٹ-دی فرن‘‘ اپنی سیلفی لینے والا پہلا پودا بن گیا۔ محققین بھی حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ پودے اور ان کے ارد گرد موجود بیکٹیریا، خاص توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ توانائی کے حصول اور اسے کرنٹ میں بدلنے کیلئے بائیلوجیکل فیول سیلز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سیلز سے حاصل ہونے والا کرنٹ کس حد تک قابل استعمال ہے؟؟ اس سوال کا جواب جاننے کیلئے جاری تحقیقات کے دوران لندن کے زیڈ ایس ایل زوو میں ’’پیٹ دی فرن‘‘ نامی پودے کیساتھ بائیو فیول سیلز کی مدد سے ایک کیمرے کو جوڑا گیا۔ اس وقت تو محققین کی حیرت ہی گم ہو گئی، جب کیمرے نے اس توانائی کا استعمال کرتے ہوئے پودے کی تصویر اتار لی۔