Monday, May 13, 2024

اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے تک کا علاج ہر سال حاصل کر سکے گا، فواد چودھری

اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے تک کا علاج ہر سال حاصل کر سکے گا، فواد چودھری
October 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ‏خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے تک کا علاج ہر سال حاصل کر سکے گا۔

فواد چودھری نے کہا اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا۔ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔ بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا۔