Thursday, May 9, 2024

اب ٹیکنالوجی سنبھالے گی ٹریفک کا نظام

اب ٹیکنالوجی سنبھالے گی ٹریفک کا نظام
August 8, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) اب ٹیکنالوجی سنبھالے گی ٹریفک کا نظام ، گھر بیٹھے ای پے منٹ کے ذریعے بھریں چالان، سڑک خراب ہے یا بلاک راستہ ایپ سے پوچھئے، سٹی ٹریفک  پولیس فیصل آباد نے شہریوں کے لیے نئی سہولیات کا افتتاح کر دیا۔

فیصل آباد کے ٹریفک نظام میں ٹیکنالوجی کی انٹری ، شہر میں سفر کرتے وقت راستہ معلوم کرنا ہو یا چالان بھرتے وقت لمبی قطاروں سے بچنا ہو تو پھرٹیکنالوجی کا سہارا لیجئے۔

سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے چالان ای پے منٹ سسٹم متعارف کروا دیا جس کا افتتاح سٹی پولیس آفیسر نے کیا ،جن کے مطابق شہریوں کو جرمانہ کرنا مقصد نہیں بلکہ ٹریفک قوانین کا پابند بنانا ہے  ۔

اب آپ اینڈارئیڈ موبائل سے آن لائن بنکنگ ، اے ٹی ایم ، یا ای منی ٹرانسفر کے ذریعے موقع پر ہی چالان بھریں، اور ہاتھ کے ہاتھ ٹریفک وارڈن سے  گاڑی کے ڈاکومنٹس واپس وصول کریں۔

یہی نہیں راستہ ایپ بھی متعارف کروا دی گئی ، سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، تعمیراتی کام یا احتجاج کی صورت میں رستہ بلاک ہے  تو راستہ ایپ ڈاون لاوڈ کیجئے اور راہنمائی لیجئے۔

ٹیکنالوجی کا یہ پائلٹ پراجیکٹ جلد پورے ڈسٹرکٹ میں پھیلا دیا جائے گا۔