Friday, April 19, 2024

اب واٹس ایپ پر ویڈیو ڈاون لوڈ کئے بغیر دیکھیں

اب واٹس ایپ پر ویڈیو ڈاون لوڈ کئے بغیر دیکھیں
November 27, 2016

 کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ویڈیو دیکھنے کا ایک نیا فیچر متعارف کرا یا ہے جس کے ذریعے صارفین کوویڈیو دیکھنے کیلئے ڈاون لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی  میش ایبل ویب سائٹ کے مطابق جس طرح یو ٹیوب ویڈیوز کو سٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاتا ہے عین اسی طرح اب واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی دیکھا جاسکے گا  ۔ یہ فیچر اب اینڈرائیڈ فون کے بیٹا ورژن 2.16.365 کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے ۔میش ایبل کے مطابق دیگر پلیٹ فارمز کیلئے ویڈیو سٹریمنگ جلد ہی شروع کی جائے گی ۔