Monday, September 16, 2024

اب میاں صاحب کا جمہوریت کے لیے بھی ساتھ نہیں دیں گے: آصف زرداری

اب میاں صاحب کا جمہوریت کے لیے بھی ساتھ نہیں دیں گے: آصف زرداری
April 20, 2017
کراچی (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے اب میاں صاحب کا جمہوریت کےلیے بھی ساتھ نہیں دیں گے،،،انھیں ہماری ضرورت پڑی بھی تو انکا فون تک نہیں اٹھاؤں گا مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے میاں نوازشریف کی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا تے ہوئے کہا کہ اب جمہوریت کے لئے بھی نوازشریف کا ساتھ نہیں دیں گے حتی کہ ضرورت پڑھنے پر جب میاں نوازشریف اُنہیں کال کریں گے تب بھی وہ اُن کا فون تک نہیں سنیں گے۔ سابق صدر نےحکومت کےخاتمےتک احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مینار پاکستان پرجبکہ بلاول مزار قائد پراحتجاج کریں گے۔ الیکشن میں حصہ لینے اور بیرون ملک نہ جانے کا بھی کہہ ڈالا۔ آئندہ انتخابات، سیاسی جوڑ توڑ اور انتخابی اتحاد سے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ حکومت بنانے کے لیے نواز لیگ یا پھر عمران خان کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے مگر پاکستان کے لیے عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔