Thursday, April 25, 2024

اب دوست نے دوست سے تفتیش کی تیاریاں مکمل کرلیں

اب دوست نے دوست سے تفتیش کی تیاریاں مکمل کرلیں
May 29, 2016
کراچی(92نیوز)دوست نے دوست سے تفتیش کی تیاریاں مکمل کر لیں  ایس ایس پی راؤ انوار نے رینجرز سے فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے گرفتار سابق چئیرمین نثار مورائی کی حوالگی کا مانگ لی کہتے ہیں میں جے آئی ٹی کا کنوینرہوں نثار مورائی کو میرے حوالے کیا جائے  ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کی بیرون ملک مقیم اہم شخصیت کے قریبی دوست اور منی لانڈرنگ، کرپشن، دہشتگردوں کی فنڈنگ اور اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات پر رینجرز کی تحویل میں موجود نثار مورائی کی جے آئی ٹی 31 مئی کو شروع کی جا رہی ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کی اسکی اہم شخصیت کے منظور نظر پولیس افسر ایس ایس پی راؤ انوار نے رینجرز سے نثار مورائی کی حراست مانگ لی ، رینجرز کو لکھے گئے خط میں راؤ انوار کہتے ہیں کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے انہیں جے آئی ٹی کا کنوینر بنایا ہے اس لیے31مئی کو 10 بجے تک نثار مورائی کی کسٹدی میرے حوالے کر دی جائے تاکہ مشترکہ تفتیش شروع کی جا سکے،خط میں راو انوار نے لکھا ہے کہ رینجرز جے آئی ٹی شروع ہونے سے دو دن پہلے نثار مورائی سے متعلق مرتب کی گئی تفتیشی رپورٹ بھی انہیں فراہم کی جائیں تا کہ اس کی روشنی میں بھی تفتیش کی جا سکے۔سندھ حکومت کی جانب سے من پسند پولیس افسران کے ذریعے عزیر بلوچ کی کمزور جے آئی ٹی کے بعد اشارے واضح ہوتے جا رہے ہیں کہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی کمزور بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔