Monday, May 13, 2024

اب جعلی تبدیلی نہیں صرف عوام کی مرضی چلے گی ، بلاول بھٹو

اب جعلی تبدیلی نہیں صرف عوام کی مرضی چلے گی ، بلاول بھٹو
November 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا اب نہ امپائر کی انگلی نہ جعلی تبدیلی، صرف عوام کی مرضی چلے گی۔ بلاول بھٹو نے ٹویٹ پیغام میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گیم اوور سلیٹڈ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور کہا میرا سوال بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1195975593080295424 قبل ازیں بلاول بھٹو کا وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ اسمبلی میں کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکری دو گے تو تعریف کرینگے۔ اگر عوام کے مفاد کے خلاف کام کیا تو ہم مخالفت کرینگے۔ انہوں نے احتساب کے نام پر انتقام شروع کردیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ یہ سلیکٹر کی حکومت ہے جس نے معیشت تباہ کر دی ہے۔ ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے دو چار ہے، عمران خان نے ایک سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، یہ کیسا احتساب ہے جو صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے ، عوام کے حقوق کے لئے لڑتا رہوں گا۔