Friday, May 3, 2024

اب بال ٹمپرنگ پر6ٹیسٹ،12 ون ڈے میچز کی پابندی لگے گی

اب بال ٹمپرنگ پر6ٹیسٹ،12 ون ڈے میچز کی پابندی لگے گی
September 29, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی نے کو ڈ آف کنڈکٹ مزید سخت کر دیا ،اب بال ٹمپرنگ کرنے پر 6 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچز کی پابندی لگے گی،،تینوں فارمیٹس میں باؤنڈری پچ سے 90 گز کے فاصلے پر ہو گی ،نئے کوڈ آف کنڈیکٹ کا اطلاق 30 ستمبر سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے ون ڈے سے  ہو گا۔ آئی سی سی کی جانب سے  باؤنڈری کی حدود میں بھی تبدیلی کی گئی ہے،ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں  پچ سے باؤنڈری کا فاصلہ 90 گز مقرر کیا گیا  ہے ۔ نئے قوانین  میں کھیل کے  دوران گالم گلوچ اور بال ٹیمپرنگ کے علاوہ کوئی بھی ناجائز حربے پر اب لیول 2 اور لیول 3 شق کی خلاف ورزی کے تحت سزاسنائی جائے گی ۔ نئے کوڈ آف کنڈیکٹ کا اطلاق 30 ستمبر سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے ون ڈے سے  ہو گا۔