Monday, September 16, 2024

اب "ان فرینڈ" اور"ان فالو" کرنیوالوں کو بھی پتہ چل جائے گا

اب "ان فرینڈ" اور"ان فالو" کرنیوالوں کو بھی پتہ چل جائے گا
April 11, 2017
  لاہور(ویب ڈیسک) اگر  آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ ٹوئٹر پر کس نے آپ کو "ان فالو"کیا ہے تو "سٹیٹس بریو"جیسی کسی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنا یوزرنیم اور پاس ورڈ درج کریں اور انٹر کا بٹن دبا دیں یہ ویب سائٹ آپ کو ایک ڈیش بورڈ پیش کرتی ہے جو آپ کو فوری طور پر خبردار کردیگا کہ کس نے آپ کو ان فالو کردیا ہے۔ یہ ویب سائٹ 20 ڈالر ماہانہ سبسکرپشن کے عوض آپ کو یہ معلومات فراہم کرسکتی ہے اسی طرح اگر آپ فیس بک پر ان فرینڈ کرنے والوں کا سراغ لگانا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ "ہو ڈیلیٹ می" کو استعمال کرسکتے ہیں،یہ کروم اور فائر فاکس جیسے براؤزرز کیلئے ایکسٹینشن کے طور پر دستیاب ہے جونہی آپ فیس بک لاگ ان کریں گے تو یہ ان تمام افراد کی لسٹ فراہم کردے گی جو آپ کو ان فرینڈ کرچکے ہیں۔