Thursday, April 25, 2024

اب آن لائن شاپنگ ہوگی فیس بک کے نئے فیچر پر

اب آن لائن شاپنگ ہوگی فیس بک کے نئے فیچر پر
September 17, 2021 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) فیس بک نے آن لائن شاپنگ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

فیس بک آن لائن شاپنگ کا مرکز بننے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے ممکنہ گاہکوں کو تلاش کرنے اور ان کے ساتھ گفتگو کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک میں بزنس پراڈکٹ کے نائب صدر نے کہا ہے کہ نئے فیچر کے ذریعے فیس بک صارفین کو ’پرسنلائزڈ‘ شاپنگ کا تجربہ فراہم کرے گا۔

کاروباری حضرات اپنے انسٹاگرام پروفائل پر واٹس ایپ بٹن ایڈ کر سکیں گے جس کے ذریعے گاہک ایک کلک سے کمپنی کے ساتھ رابطہ کر سکیں گے۔

فیس نے کہا ہے کہ وہ برانڈز کے لیے ’فیس بک بزنس سوٹ‘ کے ذریعے ای میلز بھیجنے کے فیچر کی بھی ٹیسٹنگ کرے گا۔