Friday, May 17, 2024

ائیر کموڈور سید احمر رضا پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر

ائیر کموڈور سید احمر رضا پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر
July 31, 2019
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ائیر کموڈور سید احمر رضا کو پاک فضائیہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔ ائیر کموڈور سیداحمر رضا نے جون 1994 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فلائنگ سکواڈرن اور ایک سپورٹ ونگ کی کمان کی۔ وہ ایک آپریشنل ائیر بیس پر بطور سٹاف آپریشنز آفیسر اور ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ریویو بورڈ کے ممبر آپریشنز بھی تعینات رہے ، ایک کوالیفایڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے پرائمری فلائنگ ٹریننگ ونگ میں بطور انسٹرکٹر پائلٹ خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ سید احمر رضا پی اے ایف ائیروار کالج اور ملائیشین آرمڈ فورسز سٹاف کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔