Friday, April 26, 2024

ائیر چیف نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ کمپیوٹنگ سنٹر کا افتتاح کردیا

ائیر چیف نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ کمپیوٹنگ سنٹر کا افتتاح کردیا
August 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ کمپیوٹنگ سنٹر کا افتتاح کردیا۔ پاک فضائیہ نے اسلام آباد میں ’ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ کمپیوٹنگ کے مرکز‘ کا افتتاح کرکے ایک اور قابل ذکر سنگ میل عبور کرلیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے۔ ایئر چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹاک کا قیام واقعتاً پی اے ایف کے ارتقائی سفر میں ایک اہم اقدام تھا، جو سول اور فوجی دونوں شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی تحقیق و ترقی کی رہنمائی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی نے 21 ویں صدی میں جنگ کی خصوصیات کو تبدیل کردیا ہے اور اس مرکز کو قائم کرنے کا نظریہ مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں اور پی اے ایف کے آپریشنل ڈومین میں انضمام کو بروئے کار لانا تھا۔ قبل ازیں ائیر مارشل عامر مسعود ، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ) نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں، نئے قائم کردہ مرکز کا ایک وسیع جائزہ پیش کیا۔ تقریب میں سابق ایئر چیفس، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ پی اے ایف افسران نے شرکت کی۔