Saturday, April 27, 2024

ائیر چیف مارشل نے عید آپریشنل بیس پر تعینات جوانوں کیساتھ منائی

ائیر چیف مارشل نے عید آپریشنل بیس پر تعینات جوانوں کیساتھ منائی
June 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان نے آپریشنل بیس پر تعینات پاک فضائیہ کے عملے کے ساتھ عید منائی، ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی مہربانی سے دشمن سے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے بے مثال بہادری کامظاہرہ کیا، کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں آئندہ بھی ملکی دفاع کا فریضہ احسن طریقے سے نبھاتے رہیں گے۔ ائیر چیف مارشل نے نماز عید آپریشنل ایئربیس پرادا کی،نماز عید کے اجتماع میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان ڈیوٹی پر موجود فضائی اور زمینی عملے سے عید ملے  ، ائیر چیف نے مشکل حالات میں جوانوں  کے بے مثال جذبے اورفرض شناسی کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے پرعزم افسران اور جوانوں پر فخر ہے جوکہ مادر وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور عید منا رہے ہیں۔ ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان  کا کہنا تھا کہ اللہ کی مہربانی سے دشمن سے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے بے مثال بہادری کامظاہرہ کیا، کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں آئندہ بھی ملکی دفاع کا فریضہ احسن طریقے سے نبھاتے رہیں گے۔