Wednesday, April 24, 2024

ائیر چیف مارشل نے اسپیشل اولمپکس میں تمغے حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

ائیر چیف مارشل نے اسپیشل اولمپکس میں تمغے حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
July 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاک فضائیہ کے سربرا ہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسپیشل اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ لاہور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا  ، خطاب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ  ائیر چیف مارشل مجاہد انوار خان نے میڈل حاصل کرنے والوں پر زوردیا کہ وہ مزید محنت کرتے ہوئے اپنے مقام کو بہتر بنائیں اور آئندہ مقابلوں میں وطن عزیز کا پرچم سربلند کریں۔ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے چھ خصوصی افراد نے رواں سال  ابوظہبی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں شرکت کی اور مختلف کیٹگریز میں میڈل حاصل کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا نام روشن کیا تھا۔