Friday, May 17, 2024

ائیر وائس مارشل عباس گھمن نے راشد منہاس شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

ائیر وائس مارشل عباس گھمن نے راشد منہاس شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
September 7, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  ملک بھر میں یوم فضائیہ آج ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ کراچی میں ائیروائس مارشل عباس گھمن نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی۔

یوم فضائیہ ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے ،کراچی کےفوجی قبرستان میں ائیر وائس مارشل عباس گھمن  نے نوجوان پائلیٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدرکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔تقریب میں شہداء کو سلامی پیش کی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو میں ائیر وائس مارشل عباس گھمن کا کہنا تھا کہ سات ستمبر کا دن ہمیں اپنے شہداء کی یاد دلاتا ہے، جنھوں نے ملکی دفاع کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، ایسی ہی ایک مثال گذشتہ فروری میں دکھائی گئی ۔

تقریب میں راشد منہاس شہید کے بھائی انجم منہاس اور انکے ساتھی فیصل بخشن نے بھی شرکت کی۔