Friday, March 29, 2024

ائیر شو میں جلوے دکھانے کیلئے جے ایف 17 تھنڈر کا دستہ پیرس پہنچ گیا

ائیر شو میں جلوے دکھانے کیلئے جے ایف 17 تھنڈر کا دستہ پیرس پہنچ گیا
June 15, 2019
پیرس ( 92 نیوز) پاکستان کا فخرجے ایف 17 تھنڈر طیارے پیرس ایئرشو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لئے تیار ہیں ، 3 جے ایف تھنڈر طیاروں پرمشتمل پاک فضائیہ کا دستہ پیرس پہنچ گیا۔ پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے پیرس ایئرشو میں سحر طاری کرنے کے لیے تیار  ہیں ،  پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے ایئرشو کے لیے ریہرسل کا آغاز کر دیا  ،شو 17 سے 23 جون تک منعقد ہو گا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ  دو روز قبل پیرس پہنچا ، شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ۔ ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی صلاحیتیوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا ۔ ترجمان کے مطابق ایئر شو فرینچ ایروسپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے۔