Sunday, September 8, 2024

ا ین اے 120میں قوم کی فتح ہوئی، وزیرداخلہ احسن اقبال

ا ین اے 120میں قوم کی فتح ہوئی، وزیرداخلہ احسن اقبال
September 18, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ا ین اے 120میں قوم کی فتح ہوئی۔ حلقے میں چند لوگوں کے اغواء کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پاکستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔

پی این سی اے میں ایشیاء فلم فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں عوام نے ترقی کے حق میں ووٹ ڈالا۔ پوری پاکستانی قوم جمہوریت کی فتح پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

احسن اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سرزمین کو دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔

وزیرداخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں تخلیقی سرگرمیوں سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ فلم فیسٹول میں دنیا بھر کے فلم میکرز نے شرکت کی۔ پاکستانی نوجوانوں نے ملکی ثقافت کو خوبصورت انداز میں نوجوانوں نے پیش کیا۔