Tuesday, May 21, 2024

آگے بڑھنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے،وزیراعظم

آگے بڑھنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے،وزیراعظم
September 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج میں مکمل ہم آہنگی ہے ، افغانستان سمیت ہر مسئلے پر فوج ہمارے ساتھ ہے ، بعض عناصر افغان امن عمل کو متاثرکرنا چاہتے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان  نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کورونا وائرس، معیشت کی بہتری،کرپشن، آزادی اظہار،سول عسکری تعلقات اورخارجہ امور پر بات کی۔وزیراعظم کہتے ہیں حکومت سنبھالی تو معاشی محاذ پر متعدد چیلنجز درپیش تھے ، نہیں چاہتے کہ ہماری معیشت کا انحصار قرضوں پر ہو ،۔ملک کو درست  سمت پر گامزن کردیا۔

عمران خان نے کہامسلح افواج سے بہترین تعلقات ہیں،وہ حکومتی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے ۔  بعض عناصر افغان امن عمل متاثر کرنا چاہتے ہیں،افغانستان میں بدامنی ہوئی تو پاکستان بھی متاثرہوگا۔بھارت میں انتہا پسندحکومت ہے،7گنا بڑا ملک  پڑوسیوں کے معاملات میں مداخلت کرے تو مسائل ہوتے ہیں۔ ۔

یو اے ای اور اسرائیل کے تعلقات کے تناظرمیں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسرائیل جب تک فلسطین کو الگ ریاست نہ دے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان کا معاشی مستقبل چین سے وابستہ ہے۔