Thursday, March 28, 2024

آگے بڑھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی ، فواد چودھری ‏

آگے بڑھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی ، فواد چودھری ‏
April 15, 2019

اسلام آباد (92 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی ۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  یورپ اور امریکا کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں ،پاکستان میں آگے بڑھنے کیلئے سرسید احمد خان کی سوچ اپنانا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت معلومات تک رسائی آسان ہوگئی ہے، ہم اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ مستقبل ٹیکنالوجی کا ہے ،اپنے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کے علم سے آراستہ کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے اپنے خطاب میں کہا کہ دور حاضر میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے ، آئندہ دور ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا ہے۔