Sunday, September 8, 2024

آگرہ : ساس کے رویئےکےخلاف روسی نژاد بہو نے گھر کے باہر بھوک ہڑتال کردی

آگرہ : ساس کے رویئےکےخلاف روسی نژاد بہو نے گھر کے باہر بھوک ہڑتال کردی
July 10, 2016
آگرہ(ویب ڈٰیسک)جنوبی ایشیا میں ساس بہو کی لڑائی ہر گھر  کی کہانی ہے لیکن بھارتی شخص سے شادی کرنیوالی روسی خاتون نےساس کے رویے پر گھر کے سامنے  دھرنادے کر بھوک ہڑتال کردی  ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اولگا فیمن کوف نے دوہزار گیارہ میں آگرہ کے وکرم سنگھ چندل سے بیاہ کیاروانی سے اردو بولنے والی اولگا ایک بچی کی ماں ہے اس نے  کہا مسئلہ یہ ہے کہ ساس جہیز نہ لانے پر ذہنی اذیت دیتی ہے اورگھر سے نکال دیا ہے۔ شوہر وکرم سنگھ نےاہلیہ کی طرف داری کرتے ہوئے الزام لگایا اس کی ماں اولگا کو جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتی ہے۔ اولگا کی ساس نرملا چندل نے بہو اور بیٹے پر جوا کھیلنے اور نشہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ دونوں شادی کے بعد سے  گیارہ لاکھ روپےلے چکے ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میاں  بیوی گوا میں کاروباری خسارے کے بعد واپس آگرہ آئے ہیں۔