Saturday, April 20, 2024

آگ بجھانے کیلئے جدید فائر بال متعارف کر ادی گئی

آگ بجھانے کیلئے جدید فائر بال متعارف کر ادی گئی
February 27, 2020
پشاور ( 92 نیوز) خیبر پختونخوا میں آگ  بجھانے کےلئے جدید فائر بال متعارف کرادی گئی ،  فائر بال آتشزدگی کے دوران اس جگہ پہنچ جاتی ہے جہاں فائر فائٹر کا پہنچنا ممکن نہیں ہوتا، فائر بال کے استعمال سے جہاں فوری طور پر آگ پرقابوپانا ممکن ہوسکے گا وہیں فائر فائٹرز کا تحفظ بھی ممکن ہوگا۔ فٹ بال جیسی دِکھنے والی اس بال کو میجک بال کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ، دنیا کے دیگر ممالک میں آگ بجھانے کےلئے استعمال ہونے والی یہ بال اب خیبرپختونخوا میں ریسکیو 1122 کے ہاتھ بھی لگ گئی ہے، یہ بال آگ بجھانے والا جدید آلہ ہے جو آتشزدگی کے دوران اس جگہ پھینکا جاتا ہے جہاں فائر فائٹر کا پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ فائربال کو آگ کی جگہ پھینکتے ہی 50 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت پر یہ بال خود بخود پھٹ جاتی ہے اور اس میں موجود کیمیکل کے ذریعےآگ بجھ جاتی ہے،یہ فائر بال کچھ زیادہ مہنگی بھی نہیں صرف چار ہزار روپے میں مل جاتی ہے۔ ریسکیو حکام کہتے ہیں یہ بال شہری اپنے گھر اور گاڑی میں بھی رکھ سکتے ہیں  ، آگ لگنے کی صورت میں کام آئے گی۔