Monday, September 16, 2024

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میں مدمقابل، پاکستان کی پہلے بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 291 رنز کا ہدف

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میں مدمقابل، پاکستان کی پہلے بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 291 رنز کا ہدف
January 31, 2016
آکلینڈ (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ آکلینڈ میں تیسرے ایک روزہ میچ میں مدمقابل ہیں۔ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ شاہین سیریز کو برابر جبکہ کیویز سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ آخری ایک روزہ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عماد وسیم اور انور علی کو ڈراپ جبکہ شعیب ملک اور راحت علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آکلینڈ میں جاری میچ میں ایک بار پھر پاکستانی اوپننگ جوڑی ناکام رہی۔ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی۔ احمد شہزاد 12 رنز بنا کر آئوٹ جبکہ اظہر علی تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ اور بابر اعظم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ محمد حفیظ نے 76 اور بابر اعظم نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سرفراز احمد 41، شعیب ملک 32، محمد رضوان 16، وہاب ریاض 11 اور محمد عامر 1 جبکہ راحت علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری 2,2 جبکہ ایڈم ملنے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کورے اینڈرسن، مائیکل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔