Friday, April 26, 2024

آکلینڈ میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک، ایک زخمی

آکلینڈ میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک، ایک زخمی
June 19, 2020
آکلینڈ (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے علاقے آکلینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ آکلینڈ میں یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ان افسران نے ایک کار کو روکنے کا کہا تو ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کار میں دو افراد سوار تھے جو پولیس پر حملے کے بعد فرار ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ کے قریب واقع ایک گھر پر چھاپہ بھی مارا ہے، تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔ جبکہ یہ کئی دہائیوں بعد نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے کہ پولیس اہلکار آن ڈیوٹی مارا گیا ہو۔