Tuesday, May 14, 2024

آکلینڈ میں بڑھتے کورونا کیسز پر ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن

آکلینڈ میں بڑھتے کورونا کیسز پر ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن
February 28, 2021

آکلینڈ (92 نیوز) کورونا وائرس کے نئے کیسز کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں 7 دنوں کے لئے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ14  مقامی افراد میں نئے کورونا وائرس کے کیسز کی تشخیص کے بعد کیا گیا ہے۔

شہریوں کو 3 دن تک گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ شہریوں کو لیول تھری پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ ضروری کام کے علاوہ کسی شخص کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عوامی مقامات 7 دن تک بند رہیں گے، آکلینڈ کے علاوہ باقی ملک کو لیول ٹو پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ 50 لاکھ آبادی والے ملک نیوزی لینڈ میں اب تک 2 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔